لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چوہدری برادران کےدرمیان تعلقات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں چوہدری شجاعت سے پرویز الہی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چوہدری وجاہت حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ ملاقات کیلئے چوہدری وجاہت نے پرویز الہی کو قائل کیا کہ چوہدری شجاعت آپ سے بڑے ہیں لہذا ان کے پاس جائیں۔چودہری شجاعت اور پرویز الہٰی نے ملاقات میں ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے جبکہ دونوں نے ذاتی اور خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔چوہدری برادران کی ملاقات میں صرف فیملی کے تعلقات میں بہتری پر بات ہوئی اور دونوں نے سیاسی بات چیت سے گریز کیا۔