عمران خان پر 9مئی واقعات کی دفعات لگیں گی، کسی پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا،مشیروزارت قانون
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2024ء) مشیروزارت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہاہے کہ میراخیال کہ 9مئی کو فیض حمید اور عمران خان ایک دوسرے سے استعمال ہوگئے، دونوں کا سیاسی مقصد اقتدار میں رہنا تھا، عمران خان پر 9مئی واقعات کی دفعات لگیں گی۔
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہاکہ آرمی ایکٹ کو دیکھا جائے اور اگر عمران خان کے اپنے دور حکومت میں 24سے 31لوگوں کا ملٹری ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے ، عمران خان کے 9مئی واقعات کے تحت دفعات لگیں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کہا کہ اگر کسی پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے اور اس کو اپنے سیاسی اور ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا ہے تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا۔
انہوںنے کہاکہ پھر واضح ہے کہ فیض حمید اور عمران خان کے مفادات ذاتی تھے لیکن دونوں ایک دوسرے سے استعمال ہوئے ہیں، دونوں کے مقاصد ایک تھے۔بیرسٹرعقیل ملک نے کہاکہ دونوں پارٹیز کا سیاسی مقصد اقتدار میں رہنا تھا۔متعلقہ عنوان :