ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2024ء) بالی وڈ اسٹار اور پروڈیوسر رتیش دیش مکھ بھی اداکاروں کے بڑھتے معاوضوں سے تنگ آگئے۔ایک تازہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ فلم اور فنکاروں کی کامیابی کا انحصار اداکار کی کم فیس پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے پروڈکشن کے کسی پروجیکٹ میں خود کو کاسٹ کرتے ہیں تو ایک پیسہ نہیں لیتے۔
(جاری ہے)
رتیش دیش مکھ کا کہنا تھا کہ وہ خود محسوس کرتے ہیں کہ کسی بھی فلم پر اداکار کی فیس بہت زیادہ اثر ڈالتی ہے۔اداکار نے کہا کہ فلم کی کامیابی بہت اہم ہے اور اگر ہم فلم کو بچانے میں کامیاب رہے تو سب کو بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ 45 سالہ اداکار نے 2003 میں فلم ’تجھے میری قسم سے‘ اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا اور 2013 کی مراٹھی فلم ’بالک پالک‘ سے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا۔