بھوآنہ،لالیاں اور چنیوٹ میں پاکستاں کا 59 واں یوم دفاع اور یوم شہداملی جوش و جذبے سے منایا گیا

جمعہ 6 ستمبر 2024 12:09

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2024ء) ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں بھوآنہ،لالیاں اور چنیوٹ میں پاکستاں کا 59 واں یوم دفاع اور یوم شہداملی جوش و جذبے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منانے کا سلسلہ جاری ہے۔مادر وطن کے شہدا،غازیوں اور ان کے ورثا کو سلام یوم دفاع پاکستان چنیوٹ میں منایا جا رہا ہے۔محکمہ تعلیم کی طرف سے صبح سکول اسمبلی میں یوم دفاع منانے کا سلسلہ جاری ہے۔دی کریسنٹ سکول باہومان میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے ترانے۔نغمے اور ٹیبلو پیش کے گئے اس موقعہ پر پرنسپل لیفننٹ کرنل (ر) سعید انور نے اس موقع پر کہا کہ زندہ قومیں اپنے تہوار جوش و جذبے سے منایا کرتی ہیں۔6 ستمبر 1965 ہماری تاریخ کا ایک یادگار دن ہے جب دشمن نے رات کی تاریکی میں ہمارے وطن عزیز پر حملہ کر دیا اور منہ کی کھانا پڑی،دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ہی برصغیر کی تقسیم ہوئی تھی مسلمان اور ہندوں صدیوں سے اس خطہ میں اکٹھے رہ رہے تھے مگر ان کے مذاہب الگ الگ تھے،پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے ضروری ہے کہ وہ دو قومی نظریے کو اچھی طرح سمجھے،یہی نظریہ ہی پاکستان کی بنیاد ہے،وقت نے ثابت کیا یہ نظریہ حق ہے اور قائد اعظم ؒکی جدوجہد درست سمت میں تھی، اللہ پاک کا شکر ہے کہ ہمارے بزرگوں نے علیحدہ وطن حاصل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلباء و طلبات کو ملک کی ترقی کے لیے دن رات محنت کرنی چاہئے اور اس ملک کی خاظر اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ ہو نا چاہئے۔اس موقع پر وائس پرنسپل سٹیلا صدف نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر ملک ترقی سلامتی اور پاک فوج کے لیے خصوصی دعا بھی کر ائی گی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner