لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2024ء) یوم دفاع کے موقع پرلاڑکانہ انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سےریلی نکالی گئی جودرگاہ قائم شاہ بخاری روڈ سےشروع ہوکر پریس کلب جاکر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی میں صوبائی وزیر اکرام اللہ دھاریجو ، کمشنر لاڑکانہ غلام مصطفیٰ، ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ ،اسسٹنٹ کمشنر راجا دریا خان قریشی ،ڈی او سیکنڈری گلبھار مگسی،ڈی او پرائمری انیس رحمان جلبانی ،ڈائریکٹر سیکنڈری سید صفدر شاہ، اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،ریلی کے بعد بیگم نصرت بھٹو ہال میں یوم دفاع کی تقریب ہوئی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ 1965 میں پاک فوج نے دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیئے ، افواج پاکستان اور پاکستانی عوام سب نے دفاع وطن میں لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کیں ، مقررین نے کہا کہ ایمان کی طاقت سے دشمن کی عددی برتری کوشکست دی اوراس کے برے عزائم کو خاک میں ملایا،انہوں نے کہا کہ آج ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے،اس موقع ٹیبلو بھی پیش کیا گیا اورطلبا کو شیلڈز اور میڈلز دیئے گئے ۔
متعلقہ عنوان :