منگل 9 جولائی 2024
21:30
لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2024ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ بریتھویٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں فتح تاریخی ہے ، انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں بھی تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
(جاری ہے)
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں کل بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ پر ہیں، امید ہے جنوری میں اس تاریخی فتح سے حاصل ہونے والا اعتماد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو اوپر اٹھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ فتح اب ماضی کا حصہ ہے اب ہمیں آنے والے ٹیسٹ میچ کی طرف بڑھنا ہوگا، تمام کھلاڑی پراعتماد اور انہیں اپنے آپ پر بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سکواڈ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے خاص طور پر بلے باز زیادہ تجربہ کار نہیں ہیں، ٹیسٹ کرکٹ سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔