ڈیوڈ وارنر کا چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی خواہش کا اظہار

منگل 9 جولائی 2024 20:20
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2024ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کھیلنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ سٹار کرکٹر نے رواں سال کے آغاز میں پاکستان کے خلاف الوداعی ٹیسٹ کے موقع پر ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے چیمپئنز ٹرافی 2025 ء میں کھیلنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔
(جاری ہے)
وارنر کا آخری ون ڈے میچ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل تھا جس میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ریکارڈ چھٹی مرتبہ چیمپئن کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں اس بات اظہار کیا کہ فرنچائز کرکٹ جاری رکھوں گا اور اگر انہیں قومی ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا تو وہ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کی نمائندگی کے لئے تیار ہیں۔ وارنر نے کہا کہ اتنے طویل عرصے تک اعلیٰ سطح پر کھیلنا ایک بہترین تجربہ رہا ہے ۔

اس پر پڑھیں کھیلو ں کی خبریں Header Banner