میٹا کے سائمن ملنر کا پاکستانی نوجوانوں اور جدت میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اظہار خیال

ہفتہ 7 ستمبر 2024 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2024ء) ایشیاپیسفک ریجن کیلئے میٹا کے وائس پریذیڈنٹ پبلک پالیسی سائمن ملنر نے دی سینٹرم میڈیا ( ٹی سی ایم) کے طلحہ احد کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں پاکستان میں جدت کی حمایت کے لئے میٹا کے کام اور نوجوانوں میں ذمہ دار ڈیجیٹل سیٹیزن شپ کے فروغ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میٹا کی مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں پاکستان میں موجود میٹا اے آئی اور بلخصوص اسلام آباد میں ڈویلپرز کیلئے میٹا Llama Pitchathon منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

سائمن ملنر نے آن لائن کمیونٹی کی تشکیل میں میٹا کی کوششوں کا اشتراک کرتے ہوئے میٹا پلیٹ فارمز پر رسائی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے طریقے بھی تجویز کئے۔ انہوں نے گلوبل ٹیک گورننس میں مقامی شراکت داریوں اور موثر پالیسی سازی کے کردار پر بھی بات کی۔انہوں نے پاکستان کے تخلیق کاروں اور ڈویلپرز کی کمیونٹیز کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں معاونت کیلئے میٹا کے کردارکے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner