چیچہ وطنی میں پولیس نے 4 جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرلیا،غیر قانونی اسلحہ برآمد

ہفتہ 7 ستمبر 2024 13:02

چیچہ وطنی میں پولیس نے 4 جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرلیا،غیر قانونی ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2024ء) چیچہ وطنی میں پولیس نے 4 جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرکے انکے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس نے کسووال،شاہکوٹ اور غازی آباد کے علاقوں سے4 ،افراد کومشتبہ سمجھ کر انکی تلاشی لی تو انکے قبضہ سے 4،پستول اور 50گولیاں برآمد ہوئیں جس پر انہیں گرفتار کرکے ناجائزاسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner