عرفی جاوید نے شاہ رخ خان جیسی مقبولیت کی خواہش ظاہر کردی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی متنازع اور بولڈ اداکار عرفی جاوید نےکہاہے کہ وہ بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان جیسی مقبولیت چاہتی ہیں۔

حالیہ انٹرویو کے دوران عرفی جاوید نے کہا کہ شاہ رخ خان ایسے اداکار ہیں، جنہیں فلم کی تشہیر بھی نہیں کرنی پڑتی لیکن اس باوجود ان کی فلم ایک ہزار کروڑ روپے کما لیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان بینچ مارک ہے، ان کا نام ہی کافی ہے، وہ نہ ایونٹ کرتے ہیں اور نہ ہی تشہیر کرتے ہیں، بس خود بخود ان کی فلمیں کمائی کرنے لگتی ہیں۔ماڈل و اداکارہ کے مطابق ان کی نظر میں مقبولیت نام ہی اسی چیز کا ہے جو کہ شاہ رخ خان کو ملی ہوئی ہے اور ان کی فلمیں دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں روپے کمانے لگتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر اداکار کو شاہ رخ خان جیسی مقبولیت سے نیچے بات ہی نہیں کرنی چاہیے اور ہر کسی کو ایسی ہی شہرت چاہیے۔عرفی جاوید نے خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں بھی شاہ رخ خان جیسی مقبولیت ملے۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner