لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2024ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ڈیرہ غازی خان کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی سپورٹ سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ڈیرہ غازی خان کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ڈیرہ غازی خان یونیسیف پاکستان کے اشتراک سے کام کرے گا اور بے سہارا اور لاوارث بچوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم ہوں گی۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ڈیرہ غازی خان میں بچوں کے تحفظ کیلئے ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔سارہ احمد نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں عوامی آگاہی مہم کی بدولت بچوں سے زیادتی اور استحصال کے واقعات رونما نہیں ہورہے۔ ڈیرہ غازی خان میں بچوں کے استحصال سے بچا واور تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اہم کردار ادا کرے گا۔
(جاری ہے)
چیئرپرسن نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلئے ہمیشہ سپورٹ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی شکر گزار ہوں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جا رہا ہے۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب اسامہ فیاض لغاری اور علی لغاری بھی موجود تھے۔ چیئرپرسن اور ممبران صوبائی اسمبلی نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور کیک کاٹا۔ ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب اسامہ فیاض لغاری اور علی لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو قائم کرنے پر چیئرپرسن سارہ احمد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسیف زاہدہ منظور، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، ڈائریکٹر پروگرام حسنین خالد اور مختلف محکموں کے نمائندوں سمیت دیگر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :