کھانے پینے کی کوئی بھی اشیاء سرکاری نرخوں پر ملنا نایاب غریب عوام زندگی کے عذاب میں مبتلا
حبیب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2024ء) پتوکی میں بھی انتظامیہ کی ملی بھگت سے پرافٹ مافیا غریب عوام کا خون چوسنے لگا،زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں آسمان پر دیگر ضروریات زندگی کھانے پینے کی اشیاء خوردونوش سبزیوں، دودھ دہی، دالوں، آٹے، پھلوں،چینی، چائے پتی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے غریب کی پہنچ سے دور کھانے پینے کی کوئی بھی اشیاء سرکاری نرخوں پر ملنا نایاب غریب عوام زندگی کے عذاب میں مبتلا ۔تفصیلات کے مطابق دیگر شہروں کی طرح پتوکی میں بھی آٹے کی خود ساختہ مہنگائی شدد اختیار کرنے لگی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں غریب انسانوں کی پہنچ سے دور اسی طرح دیگر ضروریات زندگی کی کھانے پینے کی تمام تر اشیاء سبزی، دالیں، دودھ دہی، چینی، چائے پتی، پھلوں میں آے دن قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث دن بدن قیمتیں آسمان کو چھونے لگی دیگر مثالہ جات، کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے غریب کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے ہر دوکاندار اور ریڑھی بان مارکیٹ کمیٹی کی نام نہاد سرکاری لسٹ کونظر اندز کر کے من مانی قیمتں وصول کررہا ہے مارکیٹ عملہ کی ڈیوٹی غفلت سے موسمی سبزیاں،پھل بھی غریب کی دسترس سے دور ہوگئیں ہیں یومیہ دیہاڑیدار مزدور اپنے بچوں کو دال روٹی مہیا کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ غریب آدمی کے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں جسکی وجہ سے آشیائ خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ھے۔
مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات
(جاری ہے)
بے بس مجبور عوام مہنگی داموں خریدنے پر مجبور ہیں "صحافتی" سروے پر متاثرین شہریوں، عوامی، فلاحی، سماجی ، سول سوسائٹی حلقوں نے اے سی پتوکی ڈی سی قصور ڈیوٹی مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت سے کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب عوام کو بھی جینے کا بنیادی حق میسر ہو سکی-متعلقہ عنوان :