خلائی ٹرانسپورٹ کیپسول خراب شدہ بوئنگ سٹار لائنر زمین پر واپس پہنچ گیا


واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )خلائی سٹیشن سے ملحق خراب شدہ بوئنگ سٹار لائنر کو زمین پر واپس لایا جاچکا ہے۔
بوئنگ سٹار لائنر جو کہ خلائی ٹرانسپورٹ کیپسول ہے، کو مشرقی وقت کے مطابق آدھی رات کے بعد دو افراد پر مشتمل عملے کے بغیر زمین پر واپس لایا گیا۔
اس واپسی نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لئے ایک آزمائشی پرواز کے اختتام کو نشان زد کیا جو دو افراد کو لیکر خلائی سٹیشن پر گیا تھا۔
بوچ ولمور اور سنی ولیمز، بوئنگ سٹار لائنر میں تھرسٹر کی ناکامی کے بعد خلائی سٹیشن پر کئی مہینوں تک پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ناسا نے کیپسول کو پائلٹ کے ساتھ زمین پر لانے کو غیرمحفوظ سمجھا۔
دوسری جانب خلائی سٹیشن پر پھنسے ولمور اور ولیمز کی واپسی سے متعلق ناسا نے کہا ہے کہ وہ فروری 2025 تک بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پھنسے رہیں تاہم انہیں اس کے بعد سپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول پر زمین پر واپس لایا جائے گا۔

اس پر پڑھیں سائنس اور ٹیکنالوجی Header Banner