چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیم لائنز کے کھلاڑی  پریکٹس کے دوران زخمی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیم لائنز کے کھلاڑی حنین شاہ اور اسٹالینز کے کھلاڑی سعدخان پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے۔ پی سی بی نے بتایا کہ دونوں زخمی کھلاڑیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ایکسرے کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو گا، جس کے لیے ٹیموں کے پریکٹس سیشن شروع ہوگئے ہیں۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner