ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی زیر التواء ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے کیسز نمٹانے کیلئے ہر ماہ اجلاس طلب کرنے کی ہدایت

جمعہ 19 جولائی 2024 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2024ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے پانچ ماہ سے زیر التواء لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے کیسز نمٹاتے ہوئے ہر ماہ تسلسل کے ساتھ لوکل و ڈومیسائل کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرکے متعلقہ امور نمٹانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع انتظامیہ لسبیلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پانچ ماہ سے زیر التواء امور کو فوری نمٹانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

ان احکامات کی روشنی میں ہر جمعہ کو زیر التواء کئس نمٹائے جائیں گے جبکہ ہر ماہ تواتر کے ساتھ لوکل و ڈومیسائل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے اور ایسے تمام لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کا اجراء کیا جائے گا جن کے کاغذات و کارروائی مکمل ہوگی ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایسے افراد جن کے کیس التواء کا شکار ہیں وہ پیر کے روز معاونت و رہنمائی کے لئے متعلقہ برانچ سے رجوع کرسکتے ہیں

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner