اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو فوری طور پر جلسہ گاہ خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو این او سی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کیلئے 7 بجے تک کا دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے اختتام کا وقت شام 7 بجے مقرر تھا، اور اس حوالے سے جلسہ منتظمین کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا تھا۔ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے منتظمین کو شام 6 بجے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی اور انہیں جلسہ ختم کرنے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔