لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو تینوں فارمیٹس کیلئے کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کپتانی سمیت دیگر فیصلوں کے لیے 22 ستمبر کو اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں ریڈ بال کوچ جیسن گلیپسی، وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن، ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود سمیت دیگر تمام کوچز اور بورڈ آفیشلز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کوچز سے کپتان کی تبدیلی سے متعلق مشاورت ہوگی اذرائع نے بتایا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو تینوں فارمیٹس کیلئے قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی حتمی فیصلہ کوچز، مینٹورز اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔