اداکارہ ثناءکو جان کاخطرہ،بڑاالزام لگادیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ثناء  نے کہا ہے کہ انہیں مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں اور ان کی گاڑی کا پیچھا کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا ہے،  انہیں اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ثناء نےالزام عائد کیا کہ انہیں سابقہ شوہر اور سسر کی جانب سے بھی ہراساں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ وہ بہت اذیت میں ہیں اور پریشانی سے دوچار ہیں، وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ ہیں اور نہ حصہ لیناچاہتی ہیں۔  وہ متعلقہ اداروں کے ذریعےقانونی چارہ جوئی کرنےجارہی ہیں، یہ اوچھے ہتھکنڈے ہیں وہ پیچھےنہیں ہٹیں گی اور مقابلہ کریں گی۔

خیال رہے کہ 2022 میں اداکارہ ثناء نے شادی کے14 سال بعد شوہر سے علیٰحدگی اختیار کرلی تھی۔انہوں نے 1997 ءمیں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور کیرئیر کا آغاز فلم ’سنگم‘ سے کیا تھا اور ساتھ ہی اب وہ چھوٹے پردے پر بھی کام کر رہی ہیں۔ اداکارہ ثنا ء کئی ڈراموں میں بھی اہم کردار کرچکی ہیں۔

اس پر پڑھیں تفریح Header Banner