بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی نے نیٹ فلیکس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ نے مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

اے این آئی کا الزام ہے کہ ویب سیریز ’قندھار ہائی جیک‘ میں ان کی ویڈیوز اجازت کے بغیر استعمال کی گئیں،خبررساں ایجنسی نےنیٹ فلکس سے مطالبہ کیا کہ ان چار اقساط کو ہٹایا جائے جن میں ان کا مواد شامل ہے۔اے این آئی کے قانونی مشیر نے کہا کہ نیٹ فلکس نے ان کی ’کاپی رائٹ فوٹیجز‘ اور ’ٹریڈ مارک‘ کو استعمال کیا۔اس سے قبل بھی ویب سیریز میں ہائی جیکرز کے لیے بھولا اور شنکر کے نام استعمال کرنے پر تنازع کھڑا ہوا تھا جس کے بعد نیٹ فلکس انڈیا نے ناظرین کے لیے ڈسکلیمر میں تبدیلی کی اور ہائی جیکرز کے اصل اور کوڈ نام شامل کیے۔

اس پر پڑھیں تفریح Header Banner