اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر اور وزیراعظم کی تعلیمی قابلیت گریجوایشن کرنے کےحوالے سے آئینی ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔
آئین کے آرٹیکل 62 میں ترمیم کا بل سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے پیش کیا گیا۔ ترمیمی بل کے مطابق صدر مملکت اور وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کم سے کم گریجویشن ہو۔آئینی ترمیمی بل کے مطابق گورنر، وزیراعلیٰ، چیئرمین، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی گریجویٹ ہوں۔آئینی ترمیمی بل کے مطابق وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت اور صوبائی وزرا بھی گریجویٹ ہوں۔مجوزہ آئینی ترمیمی بل کے مطابق ان عہدوں پر منتخب شخص کے پاس بیچلرز یا اس کے مساوی ڈگری ہو۔