کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1114 روپے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 365 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2500 ڈالر فی اونس ہے ۔