اسلام آباد (ویب ڈیسک) پولیس نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور پی ٹی آئی رہنما مولانا نسیم الرحمان کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو اور پی ٹی آئی ایم این اے مولانا نسیم الرحمان کو حراست میں لیا گیا۔جیونیوز کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زین قریشی، وقاص اکرم اور عامر ڈوگر اور دیگر رہنما بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر موجود تھے بعد ازاں انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتاری سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹوں کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے۔