کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر اور دیگر کرنسیوں میں ہونے والی تبدیلی کی تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر، پاونڈ ، یورو ، ریال اور درہم کی قدروں میں کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ، پاونڈ، یورو، ریال اور درہم کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 28 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.12 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.50 روپے پر مستحکم رہا ، برطانوی پاونڈ انٹر بینک میں 34 پیسے کمی سے 359.68 روپے کا ہو گیا ، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1.91 روپے کی کمی کے بعد 361.62 روپے کا ہو گیا ۔
انٹر بینک میں یوروکرنسی تین پیسے کمی کے بعد 302.82 روپے پر آ گئی ، اوپن مارکیٹ میں یورو 7 پیسے کمی سے 302.82 روپے کا ہو گیا ، انٹر بینک میں ریال سات پیسے گھٹ کر 74.15 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال چار پیسے کمی سے 74.15 روپے کی سطح پر آ گیا ۔
انٹر بینک میں درہم سات پیسے گھٹ کر 75.72 روپے کا ہو گیا اور اوپن مارکیٹ میں درہم 6 پیسے کمی سے 76.29 روپے کا ہو گیا ۔