اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2024ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے برازیل کے 202ویں یوم آزادی کی مناسبت سے برازیلین سفارتخانے کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے وزارت بحری امور اور حکومت پاکستان کی جانب سے برازیل کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے برازیل کے شاندار سفر اور بھرپور تاریخ کو تسلیم کیا۔ وفاقی وزیر نے اس اہم تقریب کا انعقاد کرنے پر پاکستان میں برازیل کے سفیر کی نمایاں کاوشوں کو بھی سراہا۔ وزیر نے برازیل کی لچک، ترقی اور کامیابیوں کو اس کے متحرک جذبے اور عزم کے ثبوت کے طور پر سراہا۔ اس کے علاوہ قیصراحمد شیخ نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے بندھن کو مزید وسعت دینے کا اعادہ بھی کیا۔متعلقہ عنوان :