پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی ریکارڈ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں آج بڑی مندی ریکارڈ کی گئی،پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک ہزار 721 پوائنٹس کم ہوکر 80 ہزار 117 پر بند ہوا ہے۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 939 رہی۔ 

حصص بازار میں آج 47 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 27 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد رہی۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 191 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 662 ارب روپے ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner