ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد نے عمارت کی چھت سے چھلانگ کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے 11 ستمبر بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ حکام ابھی تک خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کرسکے۔
حکام کے مطابق، جب ملائکہ اروڑا کے والد نے انتہائی قدم اٹھایا تو اُس وقت اداکارہ گھر میں موجود نہیں تھیں۔خودکشی کی خبر ملتے ہی ملائکہ اروڑا اپنے دیگر اہلخانہ اور سابق شوہر ارباز خان کے ہمراہ اپنے والد کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد کا تعلق پنجاب سے تھا جبکہ وہ بھارتی مرچنٹ نیوی میں کام کر چکے تھے۔ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 11 سال تھی کہ جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد، ملائکہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔