کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، آج سونا 2300 روپے مہنگا ہو گیا۔
"جیو نیوز " کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد عالمی اور پاکستانی صرافہ میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 2300 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1972 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کے اضافے سے 2524 ڈالرز فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی سونے کی فی تولہ قیمت 1300 بڑھی تھی۔