اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نج کاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہو گیا،بولی آئندہ ماہ اکتوبر میں طلب کی جائے گی۔
"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نج کاری میں شامل کمپنیوں نے ایئر لائن سے متعلق اثاثہ جات، طیاروں اور ہیومن ریسورس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے۔پی آئی اے کی نج کاری کے لیے بولی آئندہ ماہ اکتوبر میں طلب کی جائے گی۔کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ پی آئی اے ملازمین کو 3 سال تک نہ نکالےکی شرط پر نرمی کی جائے گی۔
کمپنیوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی قابلیت اور تجربہ دیکھ کر فیصلہ خود کریں گے، کمپنیوں نے حکومت سے برطانیہ اور یورپ کے بند روٹس کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔پروازوں کی بحالی کے لیے ڈی جی سی اے اے اور وزیرِ خارجہ نے برطانوی اور یورپی حکام سے بات کی ہے، امید ہے کہ جَلد پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ملکوں کے لیے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔