لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر انضمام االحق نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے اس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سابق کرکٹرز کے ساتھ مل کر کوئی پلان بنانا ہوگا بلاشبہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑی شامل ہیں لیکن ان کو درست سمت دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ڈومیسٹک کرنے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اس جانب توجہ دی جائے سابق کپتان نے کہا کہ میں ٹیم کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ جب تک کھلاڑی مل جل کر ٹیم کے لئے نہیں کھیلیں گے ٹیم کے لئے کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں۔
انہوں نے کہا نئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کر کے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرنا ہو گا۔