پنجاب کے اہم شہر میں کل عام تعطیل کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ضمنی الیکشن کے باعث کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان 3 میں 12 ستمبر بروز جمعرات کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کے پیش نظر ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کل NA171 کے ضمنی الیکشن کی وجہ سے عام تعطیل ہوگی۔

 دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کے مطابق این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 12 ستمبرکو ہو گی اور انتخابات کے انعقاد کے لئے پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner