ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نےکہاہے کہ ہمارا خاندان اس وقت شدید دکھ اور کرب میں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے بدھ کی شام اپنے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ انھیں اپنے والد انیل مہتا کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہوا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ نرم خو، پیار کرنے والے انسان اور ہمارے بہترین دوست تھے۔ ہمارا خاندان اس نقصان سے گہرے صدمے میں ہے اور ہم اس مشکل وقت میں میڈیا اور خیر خواہوں سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملائیکہ کے والد انیل نے مبینہ طور پر باندرہ کے علاقے میں واقعہ ایک بلڈنگ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگائی تھی۔ملائیکہ کے والد نے بدھ کی صبح مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، ان کی عمر 62 برس تھی۔