ٹین پن باؤلنگ کھیل کا فروغ اولین ترجیح ہے، اعجاز الرحمن 

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں باؤلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹین پن باؤلنگ کا کھیل مقبولیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات اس کھیل کو بہت شوق سے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے ملک میں سات سے نو ٹورنامنٹس کا انعقاد کرتی ہے جس میں  کھلاڑی مختلف نو کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ 

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner