فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ کے زیراہتمام نیوز لیٹر کا اجراء ، پیرس اولمپکس، سفارتی سرگرمیوں اور اہم تقریبات کا احاطہ

جمعرات 12 ستمبر 2024 00:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ نے پیرس میں منعقدہ اولمپکس و پیرالمپکس، سفارتی سرگرمیوں اور اہم تقریبات پر محیط جولائی، اگست 2024 کے نیوز لیٹر کا اجراء کیا ہے ۔ یہ نیوز لیٹر سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا ہے ۔ یہ نیوز لیٹر سفارتخانہ کے زیراہتمام مادر وطن کے یوم آزادی کی تقریب، یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ویبینار اور دیگر تقریبات کی باتصویر کوریج سے مزین ہے ۔ اس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان کی پیرس اولمپکس2024 میں پاکستان کی نمائندگی، پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد اور دیگر سفارتی عملے کی جانب سے پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ اولمپئین ارشد ندیم اور پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے حیدر علی کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ان کے اعزاز میں سفارتخانہ میں استقبالیہ تقریبات کو بھی نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

۔ نیوز لیٹر میں ماہ جولائی میں پیرس ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستانی پویلین کے انعقاد، ، سفارتخانہ کے زیراہتمام مینگو فیسٹیول ، ملائشیا کے سفیر کے دورہ سفارتخانہ کو بھرپور کوریج دی گئی ہے ۔ نیوز لیٹر میں فرانس کے قومی دن کی تقریب ، جولائی میں پاکستان کے یونیسکو وفد کے دورہ نئی دہلی کا بھی احاطہ کیا گیا ۔\932

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner