لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے ایک اہم شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ٹیم وولوز کو یوایم ٹی مارخورز کانام دیا گیا ہے جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) چیمپئنز کپ میں حصہ لے گی۔ فخر زمان، محمد رضوان، نسیم شاہ، شا ہنواز دہانی اور افتخار احمد ٹیم یوایم ٹی مارخورز کی نمائندگی کریں گے، جبکہ یوایم ٹی کے سابق طالب علم مصباح الحق ٹیم کے مینٹر ہوں گے۔یہ اتحاد یوایم ٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ کھیلوں اور طلباء کی ترقی کے لئے عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے۔*صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد* نے اس شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے قومی کھیلوں میں یوایم ٹی کی موجودگی کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں طلباء کو اہم مواقع فراہم کرنے کی ایک نمایاں سرمایہ کاری ہے۔ ابراہیم مراد نے یہ بھی بتایا کہ پی سی بی چیمپئنز کپ کے ساتھ شراکت داری نہ صرف ہماری ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنائے گی بلکہ ہمارے کھلاڑیوں کو پروان چڑھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ابراہیم مراد نے کہا کہ یوایم ٹی تمام حامیوں، سابق طلباء اور کرکٹ کے شائقین کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس دلچسپ اقدام کا جشن منائیں اور ٹورنامنٹ کے دوران یو ایم ٹی مارخورز کی حمایت کریں۔ یوایم ٹی ایک متحرک کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو کہ اس شراکت داری کے کرکٹ پروگرام پر مثبت اثرات مرتب کریگی۔ یوایم ٹی مارخورز کے کھلاڑیوں میں مصباح الحق (سرپرست)، محمد رضوان، افتخار احمد، نسیم شاہ، فخر زمان، عبدالصمد، شاہنوازدہانی، سلمان علی آغا اور دیگر پی سی بی چیمپئنز کپ 2024 میں یو ایم ٹی مارخورز کا حصہ ہونگے۔