لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
(جاری ہے)
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہا تاہم گوجرانولہ میں 01ملی اور لاہور میں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 25اور زیادہ سے زیادہ 39سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 166فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں والڈ سٹی میں158،مزنگ166 ،ماڈل ٹائون 140،جو ہر ٹائون 156،جلو177 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 158ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :