لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ آج بھی کہتے ہیں تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے،( ن) لیگ کے ساتھ "پاور شیئرنگ" نہیں "برڈن شیئرنگ" کررہے ہیں۔
لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے رہنما حسن مرتضیٰ نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ (ن )لیگ کے ساتھ "پاور شیئرنگ" نہیں "برڈن شیئرنگ" کررہے ہیں ،پیپلزپارٹی نے رحیم یارخان میں ایک غیر جمہوری مائنڈ سیٹ کو شکست دی،آج بھی کہتے ہیں تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ جلسے میں "غنڈہ پور" کی زبان کسی صورت مناسب نہیں تھی،پنجاب میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے تعلقات کار مثالی نہیں ہیں، (ن )لیگ کی قیادت سے کہوں گا ملکی حالات اچھے نہیں ،ملک کو درپیش مشکلات کو وہ اکیلے حل نہیں کرسکتے، پنجاب میں پالیسی فیصلوں میں پیپلزپارٹی کوآن بورڈ لیا جائے۔