ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اُن کی موت اونچائی سے چھلانگ لگانے کے باعث جسم پر لگنے والی چوٹوں اور متعدد زخموں کی وجہ سے ہوئی جوکہ خودکشی کے زمرے میں ہی آتی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری فرانزک ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں، ہم ہر پہلو سے حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں لیکن اب تک کی تفتیش کے مطابق انیل مہتا نے خودکشی ہی کی ہے۔
ملائیکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی جبکہ گزشتہ روز ممبئی میں اُن کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔انیل مہتا کی خودکشی کے وقت، اُن کی دونوں بیٹیاں ملائیکہ اروڑا اور امریتا راؤ اپنے والد کی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں بلکہ ملائیکہ تو کام کے سلسلے میں شہر سے باہر تھیں۔