ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ سٹار اکشے کمار اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو مداحوں نے ہمیشہ مثالی قرار دیا ہے۔اکشے کمار نے ایک انٹرویو میں اپنی اس غیر متوقع شادی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے اور کہا ’میں نے کبھی زندگی میں بھی نہیں سوچا تھا کہ راجیش کھنہ جی کی بیٹی سے میری شادی ہوگی‘۔
اداکار نے اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ راجیش کھنہ کے دفتر کام کی تلاش میں جاتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی تصاویر لے کر جاتے تھے تاکہ انہیں کوئی کام مل جائے اور اس انتہائی عجیب کہانی کی ابتداء میں ان کی ٹوئنکل کھنہ سے شادی منفرد موڑ تھا۔