اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھرمیں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں ہے جس کے بعد 5 سے 15 کلو واٹ تک کے سسٹمز کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آج نیوز کے مطابق 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی مارکیٹ قیمت اب 6لاکھ50ہزار روپے ہے جبکہ 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 7لاکھ25ہزارروپے ہے۔ 10 کلو واٹ سیٹ اپ کی لاگت کم ہوکر9لاکھ 50ہزارروپے رہ گئی ہے، اور 12 کلو واٹ کا سسٹم اب 10 لاکھ 11 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں۔ وہ لوگ جو ہائبرڈ سسٹمز کا انتخاب کرتے ہیں انہیں بیٹریوں کی اضافی لاگت برداشت کرنی ہوگی۔
توقع ہے کہ سولر پینل کی قیمتوں میں کمی سے مزید گھرانوں اور کاروباروں کو قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملے گی، بجلی کی لاگت کو کم کرنے اور روایتی بجلی پر انحصار کرنے میں مدد ملے گی۔