’’اگر کسی لڑکے سے محبت ہو گئی تو میں ۔۔‘‘ حنا آفریدی کا دلچسپ انکشاف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں جب بھی کوئی شخص پسند آگیا اس سے وہ بنا شرمائے اظہارِ محبت کرلیں گی۔

ماضی میں ایک انٹرویو میں حنا آفریدی نے محبت کے موضوع پر اظہارِخیال کیا، اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے ڈرامے کے ایک کردار کی طرح کی لڑکی ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ جب انہیں کوئی لڑکا پسند آجائے گا وہ ان سے خود ہی اظہار محبت کرلیں گی۔

حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ جس طرح لڑکے پسند آجانے پر لڑکی سے اظہار محبت کردیتے ہیں، وہ بھی اسی طرح لڑکے سے پیار کا اعتراف کرلیں گی۔انہوں نے دلیل دی کہ چوں کہ انہیں اپنا پتا ہے کہ انہیں کون چاہیے اور کس طرح کا لڑکا ان کی پسند ہوگا، اس لیے وہ پسند آجانے والے لڑکے سے اظہار محبت کرکے انہیں بتا دیں گی۔

ان کے مطابق اس سے قبل کوئی اور لڑکا ان کے پاس آئے اور وہ ان سے اظہار محبت کرے اور پسند نہ آنے پر وہ لڑکے سے انکار کریں، اس لیے وہ خود ہی اپنی پسند کے لڑکے سے اظہار کرلیں گی۔حنا آفریدی نے مزید کہا کہ وہ اس بات سے نہیں شرمائیں گی کہ ان کے اظہار محبت کرنے پر لوگ کیا کہیں گے اور ان کے کردار پر سوال اٹھایا جائے گا۔

اداکارہ کے مطابق جب لڑکے یہ کام کر سکتے ہیں تو لڑکیاں کیوں نہیں؟ اور لڑکے بھی تو کسی سے اظہار محبت سے پہلے یہی سوچتے ہوں گے کہ کہیں ان سے متعلق غلط نہ سوچا جائے۔خیال رہے کہ حنا آفریدی ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں ، انہیں نے شہریار منور اور مایا علی کے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوب داد سمیٹی۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner