جنوبی افریقن ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

                                                                                     لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔کپتان لورا وولوارٹ کی قیادت میں جنوبی افریقا کی ٹیم جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور کے ایئرپورٹ پر پہنچی جہاں سے پروٹیز ویمنز ٹیم بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان روانہ ہوئی۔مہمان ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی دوسری جانب جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم  کی کپتان نے کہا کہ پاکستان پہنچ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے بہت اچھا استقبال کیا گیا ہے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم بہت مضبوط ہے آسان حریف نہیں ہے امید ہے کہ دلچسپ مقابلے ہوں گے مزید کہا کہ ہم عمدہ کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور جیت کا عزم لیکر پاکستان آئے پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے اور یہاں پر شائقین ہمیں بھی سپورٹ کرتی ہے مزید کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان آکر کرکٹ کھیلی ہے ٹیم سے عمدہ کھیل کی امید ہے پاکستان پہنچنے پر جس انداز سے ہمارا استقبال کیا گیا اس کی بہت زیادہ خوشی محسوس ہورہی ہے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner