لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کہا کہ کرکٹ بورڈ اور حکومت کے کام ہیں کہ مواقع فراہم کریں، پروفیشنلزم کی کمی ہے، کرکٹ گراؤنڈز کی بھی کمی ہے، گھر کے قریب گراؤنڈ ہونے سے کھیل کا شوق پیدا ہوتا ہے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملک میں ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔