کون سا بالی ووڈ اداکار بچوں کی دیکھ بھال کیلئے نینی کو کتنی تنخواہ دیتا ہے؟

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جس طرح بالی ووڈ سٹارز کے ذاتی گارڈز سیکیورٹی کیلئے سالانہ کروڑوں روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں اسی طرح وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے بھی اچھی خاصی رقم خرچ کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق گزشتہ برس بھارتی میڈیا پر ان سٹارز کی نینی کے معاوضوں کی ایک رپورٹ شیئر کی گئی تھی جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
کرینہ کپور:بھارتی میڈیا کے مطابق پٹودی خاندان کی بہو اور بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور اس وقت اپنے بیٹوں کی نینی کو دیگر بالی ووڈ سٹارز کے مقابلے میں زیادہ تنخواہ دیتی ہیں۔ کرینہ کپور کے بیٹوں جے اور تیمور کی نینی کو ماہانہ 3 لاکھ بھارتی روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔
شاہ رخ خان:شاہ رخ بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں میں سرفہرست ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اداکار کے چھوٹے بیٹے ابراہم کی نینی بھی ماہانہ لاکھوں کی تنخواہ وصول کرتی رہی ہیں۔ شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے کی نینی کی تنخواہ 5 لاکھ بھارتی روپے تھی اور کچھ رپورٹس میں ابراہم کی نینی کی تنخواہ 2 لاکھ ماہانہ بھی بتائی جاتی ہے۔
کرن جوہر: بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کے بچوں یش اور روحی کی دیکھ بھال کیلئے ایک کے بجائے 2 نینی مامور ہیں جو ان کی غیر موجودگی میں ان کے بچوں کا خیال رکھتی ہیں۔ کرن جوہر کے بچوں کی ایک نینی کو ماہانہ 3 سے 4 لاکھ ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے یہ رقم ماہانہ 6 سے 8 لاکھ بنتی ہے۔
سنی لیون:بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے 3 بچے ہیں جن کی دیکھ بھال کیلئے اداکارہ نے 2 نینی رکھی ہوئی ہیں، اداکارہ ایک نینی کو ماہانہ 2 لاکھ روپے تنخواہ دیتی ہیں۔

شاہد کپور اور میرا راجپوت:بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی 2 اولادیں ہیں جن کی دیکھ بھال کیلئے میرا راجپوت نینی کو 80 ہزار ماہانہ تنخواہ دیتی ہیں۔
نیہا دھوپیا:بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا دھوپیا اپنے دونوں بچوں کی نینی کو 60 ہزار ماہانہ تنخواہ دیتی ہیں۔
عامر خان:بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنے بیٹے آزاد کی دیکھ بھال کیلئے رکھی جانے والی نینی کو سالانہ اڑھائی کروڑ روپے تنخواہ دیتے ہیں۔آزاد اب بڑے ہوچکے ہیں اور خیال خود رکھ سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود نینی ہر وقت عامر خان کی بیٹے کی دیکھ بھال کیلئے موجود رہتی ہیں۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner