سیالکوٹ ،20 جولائی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2024ء) سیالکوٹ ریجن بھر کی تمام بڑی متحرک این جی آوز کااجلاس چانن نیٹ ورک کےزیر انتظام حاجی ذاھد جہانگیر کی قیادت میں مورخہ 21 جولائی بروز اتوار دن گیارہ بجے ڈسکہ کے مقامی ہوٹل میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے منعقد ہو گا، جس میں چوہدری محمد فرمان ریجنل ڈائریکٹر سدھار مہمان خصوصی ہونگے ، جبکہ رانا شہزاد احمد صدر آدم حوا ویلفئر آرگنائزیشن مہمان اعزازی ہوں گے ۔
(جاری ہے)
منتظمین نے پروگرام کے شاندار انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کر لئے ہیں ،ترجمان چانن نیٹ ورک کے مطابق پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئ ہے اور پروگرام میں شرکت کرنے والی تمام بڑی این جی آوز کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :