اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے طریقہ کار کے مطابق معاہدے کی منظوری دینا ہوتی ہے، 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے کمرشل بینکوں سمیت ذرائع سے مدد لی گئی۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت جلد فائنل ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد دیگر مالیاتی اداروں سے فنڈنگ میں اضافہ ہوگا۔