اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں منکی پاکس کا 7 واں کیس سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ مریض کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے ہے جس کی عمر 44 سال ہے جبکہ متاثرہ مریض پمز ہسپتال اسلام آباد میں ہے جہاں اس کی حالت بہتر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی ادارہ برائے صحت نے منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق منکی پاکس 121 ممالک میں پھیل چکا ہے، رواں سال 500 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10فیصد تک ہوسکتی ہے۔