تین منشیات فروش گرفتار،تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد

پیر 16 ستمبر 2024 23:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2024ء) ملتان تھانہ گلگشت پولیس کی منشیات فروشوں کےخلاف کارروائیاں،تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے تین کلوگرام سے زائد چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق پیر کے روزایس ایچ او تھانہ گلگشت محمد جنید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش ملزمان محمد سلیمان،ساجد رحیم اور محبوب الہی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی مزکورہ منشیات کی برآمدگی کی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner