ساؤتھ انڈین ایوارڈز، ایشوریا رائے نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

پیر 16 ستمبر 2024 20:14

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) بھارت کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے بالی ووڈ کے بعد ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں بھی اپنی جاندار اداکاری کا جادو چلاتے ہوئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 15 ستمبر کی شب دبئی میں ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز (SIIMA) 2024 کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں ایشوریا رائے بچن نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

ایشوریا رائے اور اٴْن کی بیٹی نے ایوارڈ شو کی ریڈ کارپٹ پر واک کی اور پھر پنڈال کے باہر جمع اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز 2024 میں ایشوریا رائے بچن کو اٴْن کی فلم ‘پونیئن سیلوان 2 بھی شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ (کریٹکس) کا ایوارڈ ملا۔ایشوریا رائے کی ویڈیو وصول کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جیسے ہی اپنا ایوارڈ لینے کے لیے اسٹیج پر پہنچیں تو اٴْن کی بیٹی نے اپنے موبائل فون کے کیمرے کی آنکھ میں اپنی والدہ کی کامیابی کا خوبصورت لمحہ قید کیا۔

اس پر پڑھیں فن و فنکار Header Banner