43 سالہ گلوکار کو 18 جون کو نیویارک سے 10 کلومیٹر دور ساگ ہاربر قصبے میں میں روکا گیا تھا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) امریکی پاپ اسٹار جسٹس ٹمبر لیک کو شراب پی کر گاڑی چلانا مہنگا پڑ گیا اور مقامی عدالت کے جج نے انہیں سزا سنا دی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپ اسٹار جسٹن ٹمبر لیک نے شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد انہیں کمیونٹی سروس کی سزا سنائی گئی۔
(جاری ہے)
43 سالہ گلوکار کو 18 جون کو نیویارک سے 10 کلومیٹر دور ساگ ہاربر قصبے میں میں روکا گیا تھا، جب پولیس نے دیکھا کہ جسٹس ٹمبر لیک کی بی ایم ڈبلیو اسٹاپ سائن کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑک کی لائنوں کے اندر ڈگمگارہی تھی۔ساگ ہاربر ولیج جسٹس کورٹ کے جج کارل ایرس نے ٹمبرلیک کو کمیونٹی سروس کی سزا سنائی اور پاپ اسٹار کو ایک عوامی بیان دینے کا حکم دیا۔