کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2024ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر زیارت ناصر پانیزئی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام شہید وطن میر سراج خان رئیسانی فٹ بال ٹورنامنٹ زیارت میں جاری ہے ، ٹورنامنٹ میں ڈویژن کی سطح پر کل 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں ڈویژن کے ساتھ کوئٹہ سٹی،ٹائیگر رئیسانی کوئٹہ اوربطور میزبان زیارت کی ٹیم بھی شامل ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے ثابت کردیا کہ زیارت کے عوام کھیلوں سے محبت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل انسانی زندگی پر خوش گوار اثرات مرتب کرتے ہیں ، شہیدوطن میر سراج رئیسانی ٹورنامنٹ کو کامیابی سے تکمیل تک پہنچائیں گے۔